کوہاٹ (نامہ نگار) سینئر سول جج کوہاٹ راجہ محمد شعیب خان کی عدالت نے عاصمہ رانی قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جبکہ ملزم مجاہد آفریدی نے عدالت میں صحت جُرم کرنے سے انکار کر دیا اور ملزم کو دوبارہ 14 دن کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کر نے کے الزام میں مرکزی ملزم مجاہد آفریدی جسے انٹرپول کے ذریعے شارجہ سے گرفتار کیا گیا تھا کو بد ھ کے روز سینئر سول جج/مجسٹریٹ سکشن 30 راجہ محمد شعیب خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں ملزم مجاہد آفریدی نے صحت جُرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کوہاٹ‘ عاصمہ رانی قتل کیس‘ مرکزی ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج د یا گیا
Mar 22, 2018