عمران آنکھوں سے منافقت کی پٹی اتاریں‘ پنجاب حکومت نے درجنوں ہسپتال بنائے: ترجمان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملک محمد احمد خان ترجمان حکومت پنجاب نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میںکہاہے کہ عمران خان اپنی آنکھوں سے منافقت کی پٹی اتاریں اور جھوٹ بولنا بند کریں کیونکہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میںدرجنوں ہسپتال بنائے ہیں۔ عمران خان کے جھوٹ بولنے کی وجہ سے کے پی کے کے عوام بھی مایوسی کا شکار ہیں۔ پنجاب نہ صرف اپنے صوبے میں صحت کی سہولتیں مہیا کر رہا ہے بلکہ خیبر پی کے کی عوام کی بہت بڑی تعداد راولپنڈی، بھکر اور ملتان کے ہسپتالوںسے مستفید ہورہی ہے۔ صوبہ بھر میں پنجاب حکومت نے 170 ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت کی ہے۔ عمران خان اپنے صوبے کے معاملات پر توجہ دیتے تو آج خیبر پی کے پنجاب کی طرح ترقی کر چکا ہوتا۔ عمران جھوٹ بول بول کر اپنی ناقص کارکردگی کو چھپا نہیں سکتے۔ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا چکا ہے اور اس کے معترف بین الاقوامی ادارے اور غیر ملکی سفیر بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن