نیو یارک (اے ایف پی) نازیبا فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینئیلز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خاموشی توڑتے ہوئے اپنے اور ٹرمپ کے معاشقے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹورمی نے 2011ء میں ٹرمپ سے جنسی تعلق کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے جھوٹ پکڑنے والی مشین پر ٹیسٹ بھی دیا جس کا نتیجہ پہلی بار سامنے آیا ہے اور وہ سچی ثابت ہوئی ہیں۔ امریکی صدر پر دباؤ میں مزید اضافہ ہو گیا اور وہ مشکل میں پھنس چکے ہیں۔