لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کو اصلاحات کی ضرورت ہے، حکومت فوری طور پر بینکوں سے کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس، ٹیکس عملے کے صوابدیدی اختیارات اور ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام سمیت دیگر مسائل فورا حل کیے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں کمشنر ریجنل ٹیکس آفس کیپٹن (ر) جہانگیر احمد سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا، آفتاب احمد وہرہ، کاشف انور، شیخ ظفر اقبال ، ارشد چودھری اور جاوید اقبال بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ ٹیکس نظام میں خرابیوں س کی وجہ سے غیر دستاویزی معیشت کو فروغ مل رہا ہے۔ حکومت کا خیال تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے بعد لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں گے لیکن نتیجہ توقعات کے برعکس نکلا ہے لہذا ٹیکس فوری طور واپس لیا جائے۔
ٹیکس نظام میں خرابیوں کیوجہ سے غیر دستاویزی معیشت کو فروغ مل رہا ہے: خاور رشید
Mar 22, 2018