اسلام آباد(پ ر)زونگ 4G کے ' ایک نئی امید' رضاکاروں نے مستحق طلبہ کیلئے دلچسپ سرگرمی کا اہتمام کیا جس میں ماحول کی بہتری کیلئے نا قابل استعمال اشیاکو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی ترغیب دی گئی۔زونگ نے2017 سکول میں جدید ترین 4G ریسرچ لیبارٹری قائم کی تھی جس کی بدولت یہ طلبہ پہلی مرتبہ جدید دنیا سے منسلک ہوئے تھے۔اس کے ساتھ طلبہ کو رضاکارتواتر سے انٹر نیٹ کے استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کر تے آرہے ہیں۔
رواں سال رضاکاروں نے ان طلبہ کو پیشہ ورانہ مہارت کے حوالے سے ناقابل استعمال اشیاء کو قابل استعمال بنانے کی ترغیب دی تاکہ بہتر ماحول کی بنیاد رکھی جا سکے۔رضاکاروں نے ان طلبہ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے متعدد ناقابل استعمال اشیاء جیسے کمپیوٹر کے خراب کی بورڈزاور پرانے مائوس سے دلچسپ و عجیب اشیاء بنانا سکھائیں ۔طلبہ نے روایتی تعلیم و تربیت سے مختلف اس سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حیران کن اشیاء بنائیں۔ زونگ4G کو یقین ہے کہ اس طرز کی سماجی ذمہ داریوں کی سرگرمیوں سے مستقبل کے نئے معمار تلاش کرنے میں مدد ملے گی تاکہ بہتر مستقبل کیلئے سازگار ماحول میسر ہو سکے۔