لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سابق کپتان اور کراچی کنگز کے شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل اور اس سال کے دونوں ایلیمنٹری میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکا ہوں جس کا مجھے افسوس ہے۔ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کو مس کر رہا ہوں۔ کامران اکمل بھرپور فارم میں ہے جس کی وجہ سے پشاور زلمی کی ٹیم بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے باؤلرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔