لاہور ہائیکورٹ نے سکولز کی حدود میں مضر صحت اور غیرمعیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

Mar 22, 2018 | 16:33

ویب ڈیسک

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سکولز کی حدود میں مضر صحت اور غیرمعیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے اور واضح کیا کہ معیاری خوراک کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نےسکولوں کی 100 میٹر کی حدود میں کولڈ ڈرنک کی فروخت پر پابندی لگائی ہے لیکن اس کے باوجود سکولز کی کینٹینوں پر کولڈ ڈرنگ اور مضر صحت اشیاءفروخت کی جارہی ہے۔جسٹس جواد حسن نے واضح کیا کہ کسی کو اسکولوں میں مضر صحت اشیاءکی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں معیاری خوراک کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ اسکولز کی کینٹینوں پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءکی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے غیر معیاری اشیا کی فروخت پر سیکرٹری اسکولز اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

مزیدخبریں