مشرف وطن واپس نہیں آئیں گے،دوستوں نے روک دیا ہے ،شیخ رشید کا انکشاف

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو ان کے دوستوں نے واپس آنے سے روک دیا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پرویز مشرف کو ان کے قریبی ساتھیوں نے موجودہ سیاسی حالات میں واپسی کا فیصلہ ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ 'میرا پرویز مشرف سے رابطہ نہیں مگر جو لوگ ان کے قریب ہیں وہ انھیں ، پا کستان واپس آکر ایک نئی مشکل میں پھسنے سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں'۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ پرویز مشرف کو پاکستان سے باہر بھیجنے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم کردار تھا اور انہی کی وجہ سے وہ سزا سے بچ کر دبئی روانہ ہو گئے تھے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پیش گوئی کی کہ اگرچہ عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری کا حکم دیا، مگر آنے والے وقت میں وہ انہیں واپس آتا نہیں دیکھ رہے۔

ای پیپر دی نیشن