اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ گزشتہ روز نیب لاہور کا خط موصول ہوا تھا۔ آج سرکاری مصرفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔ آئندہ جو بھی تاریخ ملی اس پر نیب کے روبرو ضرور پیش ہوں گا۔ انکا کہنا تھا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نیب کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں آشیانہ سکیم سمیت کسی سکیم کا ذکر نہیں ہے۔ نیب نے پیراگون سوسائٹی کے بارے میں پوچھا ہے۔ افسوس ہے کہ سپریم کورٹ میں حلف نامہ جمع کروانے کے بعد پیرا گان سوسائٹی کے متعلق پوچھنے کی ضرورت نہیں تھی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں کبھی شفاف طریقے سےاحتساب نہیں ہوا۔ احتساب کے نام پر لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ نیب کا قانون کالا قانون ہے،ہم نے ہمیشہ اسے کالا قانون کہا ہے۔ احتساب کے نام پر ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ نیب میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو مشرف دور میں خاص مائنڈ سیٹ کے ساتھ بھرتی کئے گئے۔
آئندہ طلبی پر پیشی یقینی بناؤں گا، نیب کا قانون کالا قانون ،احتساب کے نام پرٹارگٹ کیا جارہا ہے:خواجہ سعدرفیق
Mar 22, 2018 | 21:20