برطانوی میڈیا کے مطابق نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز جو لندن میں زیرِ علاج ہیں ان کی حالت بہتر ہونے کے بجائے دن بدن بگڑتی چلی جا رہی ہے اورشریف خاندان ان کی طبیعت کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو دو دن قبل ہی ہسپتال سے پارک لین میں ان کے گھر منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک بار پھر ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو کینسر کا مرض لاحق ہے اور وہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے لندن میں زیرِ علاج ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جو گزشتہ روز ہی لندن پہنچے ہیں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ۔گزشتہ اتوار کو بھی کلثوم نواز کو ان کے دونوں بیٹے ان کی حالت اچانک بگڑ جانے کے باعث ایمرجنسی میں ہستپال لے گئے تھے لیکن دس گھنٹے تک ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہنے کے بعد بیگم کلثوم نواز کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔