الیکشن کمیشن نے خوشاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ نمٹادیا

Mar 22, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں خوشاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ نمٹا دیا ۔ عام انتخابات 2018 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خوشاب میونسپل کمیٹی کے پانچ ممبرز کو نوٹس جاری کرنے پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔ میونسپل کمیٹی کے ممبرز اشرف اعوان، عبد المنان اور وجاہت اللہ ٹیپو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ آپ لوگ بڑے عرصے سے پیش نہیں ہو رہے۔ممبرز میونسپل کمیٹی نے موقف اختیار کیاکہ ہم الیکشن کمیشن گزشتہ سماعت پر تاخیر سے پہنچے اور اس بھائی سے ملے۔ ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے کہاکہ آپ نے بھائی سے نہیں ملنا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو آخری وارننگ دیتے ہیں اگر دوبارہ خلاف ورزی کی تو آپ کو جیل بھیج دیں گے۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ نمٹا دیا۔

مزیدخبریں