بلاول کا اسد منیر کے گھر جاکر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق بریگیڈئیر اسد منیر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر نے نیب کے توہین آمیز سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بریگیڈیئر اسد منیر کے لواحقین نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے اسد منیر نے اقدام خودکشی کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن