سراج الحق دوسری بار جماعت اسلامی کے امیر منتخب‘ نتائج کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (صباح نیوز) سینیٹر سراج الحق دوسری بار جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہوگئے، ان کے موجودہ عہدہ کی میعاد 8 اپریل2019 کو ختم ہورہی تھی۔ مرکزی مجلس شوریٰ نے انہیں آئندہ پانچ سال کیلئے امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کرلیا ہے۔ انتخابی نتائج کا اعلان الیکشن کمشنر اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نے کیا۔ الیکشن کمشن کے دیگر چار ممبران میں سے دو مولانا عبدالحق اور بلال قدرت بٹ بھی موجود تھے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کے رکن ڈاکٹر سید وسیم اختر خرابی صحت اور محمد حسین محنتی کراچی میں اپنی مصروفیات کے باعث پریس کانفرنس میںنہ پہنچ سکے۔ الیکشن کمشنر اسد اللہ بھٹو نے بتایا کہ امیر جماعت کے انتخاب کیلئے مرکزی مجلس شوریٰ نے سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ اور پروفیسر ابراہیم سمیت تین نام تجویز کیے تھے۔ مجلس شوریٰ کے ارکان نے اکثریتی ووٹوں سے سینیٹر سراج الحق کو دوبارہ امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کرلیا۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکان کی کل تعداد 39124 ہے جن میں 34266 مرد اور4858 خواتین ارکان شامل ہیں۔ ابھی تک الیکشن کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا منتخب کردہ الیکشن ٹربیونل موصول ہونے والی شکایات کی 30دن تک سماعت کرسکے گا۔ اسد اللہ بھٹو نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے امیر کا انتخاب خلفائے راشدین کے نظام کی طرز پر ہوتا ہے، یاد رہے2014ء میں سینیٹر سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...