سی پیک گیم چینجر ، خطے پر مثبت اثرات پڑینگے،قائم مقام چینی سفیر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چین اور پاکستان ایک دوسرے کے قابل اعتماد دوست ہیں جو ہر مشکل میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہے ہیں، سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے پر مثبت اثرات پڑینگے ۔اب تک سی پیک پروگرام کے تحت 19رب ڈالر کے 22پراجیکٹ پر کام ہورہا ہے جس میں سے 11مکمل ہوچکے جبکہ 11پر کام جاری ہے دن بیلٹ ون روڈ منصوبے سے بین البراعظمی تعلقات اور تجارت میں بہتری آئیگی ۔ یہ تاثر درست ہے کہ سی پیک پر کام کی رفتار میں سستی آئی ہے لیکن اب اس میں بہتری آرہی ہے اور رفتہ رفتہ اس پہ پہلے کی طرح برق رفتاری سے کام چلنا شروع ہو جائیگا۔ان خیالات کا اظہار عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں قائم مقام سفیر اور سی پیک کے انچارج زہولی جیان نے کالم نویسوں اور صحافیوں اور اینکرز پر ’’انٹر نیشنل فورم فار پاکستانیز کا لمسٹ اینڈاینکرز‘‘ کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کیا ۔وفد کی قیادت صدر فورم آصف نور کررہے تھے جبکہ شرکاء میں نائب صدر عقیل احمد ترین ، خزانچی عمر انعام ، سیکرٹری انفارمیشن وقار فانی ،صدر الدین صدر ،فرحت ، نعیم صدیقی ، ،مبین خان ،آصف خورشید ، آسر گل موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سی پیک پر بہت تیزی سے کام ہوا چین کو سی پیک میں تھرڈ پارٹی سرمایہ کاری پر کبھی اعتراض نہیں رہا ۔ ہمارا صرف یہ کہنا ہے کہ جو بھی سرمایہ کاری کیلئے آئے وہ باتوں سے زیادہ عمل پر فوکس کرے ۔ ۔ وزیر اعظم عمران خان اپریل میں چین جائینگے جہاں وہ ون بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں شرکت کرینگے ۔ چینی سفیر نے بتایاکہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان ایک ساز گار ملک ہے گوادر میں بجلی گھر کی تعمیر اور ائیرپورٹ بنانا چینی کمپنیوں کا نہیں بلکہ صوبائی یا وفاقی حکومت کا کام ہے اگر سرمایہ کاری لانی ہے تو پانی ، بجلی کے مسئلہ کا حل کرنا ہوگا ۔ چینی منصوبوں اور سی پیک کے باعث آج پاکستان لوڈشیڈنگ فری ملک بننے جارہا ہے پہلے تو اسلام آباد میں 7 سات گھنٹے لوڈشیٖڈنگ ہوتی تھی انہوں نے کہا کہ آجکل اگر بجلی کا کوئی مسئلہ ہے تو انتظامی ہوسکتا ہے انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر سپیشل اکنامک زون بنانے پر بھی کام کررہا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سی پیک سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن ہوتا لیکن بد قسمتی سے اس عمل کو مشکل بنادیا گیا روڈ بننے سے فاصلے کم ہونگے مستقبل قریب میں لاہور سے کراچی بلٹ ٹرین چلانے پر بھی غور کررہے ہیں سرمایہ کاری لانے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...