اشیاء پر سبسڈی ختم کرکے بھی عمران قرض لینے پر مجبورہیں:ملک ظہیر

Mar 22, 2019

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ کے رہنما اوریوسی فیض پورکے چیئرمین ملک ظہیراحمدنے کہا ہے کہ عوام کو سابقہ حکومت کے دور میں ملنے والی مختلف طرح کی سبسڈیز کو ختم کرکے بھی عمران خان قرضے لینے پر مجبور ہیں غلطی ملکی معاشی سرکل میں نہیں حکومتی پالیسیوں میں ہے جو آئے روز تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں جس کے سہارے ملکی معیشت کی سمت درست ہوسکے۔

مزیدخبریں