عثمان بزدار حکمرانی اور انتظامی امورپر گرفت مضبوط کررہے ہیں: وزیراعظم

Mar 22, 2019

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کاایک مرتبہ پھر بھرپور دفاع کیا اور کہاکہ عثمان بزدار حکمرانی اور انتظامی امورپرگرفت مضبوط کررہے ہیں ۔ نوائے وقت کی چیف ایڈیٹر رمیزہ نظامی کے اس استفسار پر کہ وزیراعلی پنجاب پر جو لوگ تبصرے کررہے ہیں کہ وہ تجربہ کار نہیں اگر ان سے ملاقات کرلیں تو وہ ان کے بارے میں اپنی رائے تبدیل کرلیں گے۔ وزیراعظم نے رمیزہ نظامی کی رائے سے اتفاق کیا اور کہا کہ عثمان بزدار جوکہ لوگوں کے شعور میں فٹ نہیں ہوتے اس لیے وہ ان کے بارے میں ٹی وی پر بیٹھ کر تبصرے کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب نوازشریف پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تو پریس کانفرنس کرنے سے گھبراتے تھے لیکن آہستہ آہستہ وہ پُراعتماد ہوگئے عثمان بزدار بھی ایک تجربہ کار منتظم اور سیاست دان بن کر ابھریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے بارے میں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کرپٹ ہیں۔

مزیدخبریں