ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کے3 روزہ دورے پررات اسلام آباد پہنچ گئے

Mar 22, 2019 | 08:52

ویب ڈیسک

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے تین روزہ دورے پررات اسلام آباد پہنچے۔وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس اسلام آباد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مہمان داری کے وزیر مخدوم خسرو بختیار بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور دو بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ سینئر حکام اور کاروباری شخصیات کا وفد بھی ہے۔دونوں وزرائے اعظم معاونین کے بغیر ملاقات کریںگے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے۔معزز مہمان 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی مہمان اعزازی ہوں گے۔دورے کے دوران مفاہمت کی تین یادداشتوں پردستخط کئے جائیں گے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی مواصلات، بجلی کی پیداوار، ٹیکسٹائل، زراعت اورحلال فوڈانڈسٹریزکے شعبوں میں اَسی سے نوے کروڑڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

مزیدخبریں