مودی نے ووٹوں کیلئے فوجی مروائے: بھارتی سیاستدان: جدید ہتھیاروں کے بغیر پاکستان سے جیت نا ممکن: ائرفورس حکام

نئی دلی(صباح نیوز + انٹرنیشنل ڈیسک+ آن لائن ) بھارت کی سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام گوپال یادیو نے پلوامہ حملے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے 50 فوجیوں کو مروایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہولی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رام گوپال یادیو نے کہا کہ دیش کی پیرا ملٹری فورسز اپنی حکومت کے رویے پر افسردہ ہیں، ووٹ حاصل کرنے کے لیے جوانوں کو مروا دیا گیا، یہ ایک سازش تھی اور نئی حکومت بننے کے بعد اس حملے کی ازسرِ نو تحقیقات کرائی جائیں گی جس میں بڑے بڑے لوگ پھنسیں گے۔ یادیو کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے والے دن جموں اور سری نگر کے درمیان چیکنگ کا عمل نہیں کیا گیا تھا اور جوانوں کو سادہ بسوں بھی بٹھایا گیا، یہ سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے، جب اپوزیشن لوک سبھا کے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی تو سرکار کی تبدیلی کے ساتھ ہی اس حملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا جائے گا۔ ادھر بھارتی فضائیہ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم موجودہ طیاروں اور میزائلوں سے پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، اس لیے کہ ہمارے پاس جدید میزائل نہیں ہیں۔ فضائیہ حکام کی جانب سے نئی دہلی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس موجود میزائل پرانے ہو چکے ہیں اور ان کی عمر ختم ہو گئی ہے، اب انہیں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی فضائیہ جس نے تازہ تازہ ہی پاکستانی جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھائی ہے نے پہلے اپنی حکومت سے کہا تھا کہ اگر ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو ہم پاکستان کو ہرا سکتے تھے، لیکن وہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی اور ہمارے دو طیارے بھی مار گرائے گئے اور ایک پائلٹ بھی پکڑا گیا، ہمارے پاس فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی پرانے ہو گئے ہیں اور استعمال کے قابل نہیں رہے، اگر پاکستان کیساتھ جنگ ہوتی ہے تو ہمارے پاس پاکستانی طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی موثر ہتھیار نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...