اوٹاوا: جسٹس (ر) ثاقب نثار کی فنڈ ریزنگ مہم کیلئے بلال مسجد آمد

اوٹاوا(آن لائن)سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ڈیم فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں بلال مسجد اوٹاوا آمد،نمازیوں نے جسٹس(ر) ثاقب نثار کو عطیات کے چیک پیش کئے۔ اس دوران 4لاکھ 26ہزار 600کینیڈین ڈالرکے عطیات جمع ہوئے۔جسٹس(ر)ثاقب نثار نے پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا خلوص اور محبت ناقابل بیان ہے، بیرون ملک پاکستانی ملک کیلئے قربانیاں دیتے ہیں،کینیڈا میں عطیات کے حوالے سے بہت اچھا رسپانس ملا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آبی قلت کا شکار ملک ہے،آنے والے برسوں میں شایدپینے تک کاپانی دستیاب نہ رہے۔2025کے بعد پاکستان میں شدید آبی قلت ہو گی،لوگوں کو ڈیم کی اہمیت سے روشناس کرانا سب سے اہم ہے۔پاکستان میں ماحولیات کے شعبے کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق پاکستان کو ہر 10سال بعد ڈیم بنانے کی ضرورت ہے۔حکومتوں نے اقدامات تو درکنار آگاہی بھی نہیں پھیلائی، حکومتوں کی بے عملی کی وجہ سے سپریم کورٹ کواس معاملے میں مداخلت کرنا پڑی۔

ای پیپر دی نیشن