بغداد(نیٹ نیوز)عراق کے تاریخی شہر موصل کے قریب دریائے دجلہ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 96 افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونیوالوں میں بچوں اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ عراقی وزارت داخلہ کے مطابق دریائے دجلہ میں ڈوبنے والی اس کشتی پر سوار 45 افراد کو بچا لیا گیا، جن میں 19بچے بھی شامل ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ50 افراد کی گنجائش والی اس کشتی پر200 افراد سوار تھے اور ممکنہ طور پر یہی غرقابی کی وجہ بھی ہے۔ حکام کے بقول یہ افراد نوروز کا جشن منانے کے لیے موصل کے ایک تفریحی مقام کی طرف جا رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد دجلہ میں پانی کی سطح آج کل بہت بلند ہے۔
عراق : دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے سے96افراد ہلاک، 45کو بچالیا گیا
Mar 22, 2019