نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت ساڑھے 4 ہزار سے زائد ویب سائٹس بلاک

Mar 22, 2019

لاہور ( سپیشل رپورٹر) وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدامد کے حوالے سے سوشل میڈیا سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کالعدم تنظیموں کے 150افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں کارروائیاں کیں،اس دوران ریاست مخالفت، فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن میں مزید تیزی لائی گئی۔ اس دوران 2018 سے اب تک 4ہزار 566ویب سائٹس بلاک کی گئیں، 2019میں 3ہزار سے زائد فیس بک اکائونٹس بلاک کئے گئے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 277اکائونٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، یہ اکائونٹس اور بلاگس ریاست مخالف ایجنڈا کو پھیلا رہے تھے، 100 سے زائد ویب سائٹس بیرون ممالک سے چلائی جارہی تھیں،بیرون ممالک سے چلنے والے اکائونٹس ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا تھے، محکمہ داخلہ کے مطابق پی ٹی اے کو رپورٹ بھجوائی گئی، جس پر سائٹس اور اکائونٹس بلاک کئے گئے۔

مزیدخبریں