یمنی فوج سے جھڑپیں، حوثیوں کا بڑا کمانڈر کرنل علی عبداللہ عائض البخیتی مارا گیا

Mar 22, 2019

ریاض(این این آئی)یمن کے صوبہ صعدہ کے کتاف ضلع میں حوثیوں کا بڑا کمانڈر کرنل علی عبداللہ عائض البخیتی مارا گیا۔ یمنی فوج کے ایک ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ دنوں یمن کی سرکاری افواج کے ساتھ حوثیوں کی جھڑپوں کے دوران حوثی رہنماء البخیتی محاذ جنگ پر مارا گیا۔

مزیدخبریں