کابل : جشن نوروز کی تقریبات میں دھماکے ، 6افراد ہلاک، 23زخمی

کابل (اے پی پی + صباح نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نئے ایرانی سال کے تہوار جشن نوروز کی تقریبات میں دھمکوں کے نتیجے 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے دارالحکومت میں منعقدہ نوروز کی تقریبات اور شہری آبادی پر مارٹر بموں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صباح نیوز کے مطابق افغان وزارت صحت کے حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کابل میں کار تہ سخی کے علاقے میں 3 مارٹر گولے گرے جس کی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...