یوم پاکستان پر لاہور میراتھن ریس‘ ڈی سی لاہور کی ڈی جی سپورٹس پنجاب سے ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) یوم پاکستان پر کل ہونیوالی لاہور میراتھن ریس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے ملاقات کی۔ ملاقات میںلاہور میراتھن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ میرا تھن ریس 23 مارچ کو قذافی سٹیڈیم سے لبرٹی مارکیٹ اور واپس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگی۔ میراتھن کے انتظامات ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کریں گے۔ پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا میں متعارف کرنے کے لیے ریس میں ہاکی، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے سپر سٹارز کو بھی دعوت دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...