پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) )نے یوم پاکستان کے لیے تیار کیا گیا جوش و جذبہ سے بھرپور خصوصی ملی نغمہ پاکستان زندہ باد جاری کردیا، ملی نغمے میں د شمن کوپیغام دیاگیاجارحیت کےخلاف پوری قوم متحدہے جبکہ نغمہ عوام اور تحریک پاکستان کے کارکنان کے نام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیئس مارچ کا خصوصی نغمہ جاری کردیا، جس کے بول ہر دل کی آواز۔ پاکستان زندہ باد ، سن لیں دشمن سبھی۔۔ یہ وطن ہے سدا۔ ہیں۔یوم پاکستان کا نغمہ عوام اور تحریک پاکستان کے کارکنان کے نام کیا گیا جبکہ ترانے میں دشمن کوپیغام دیاگیاجارحیت کےخلاف پوری قوم متحدہے۔یوم پاکستان کا نغمہ پاکستان زندہ آباد مشہور موسیقار سہیر علی بیگگا نے گایا ہے اور اس میں میڈیا اور کھیلوں سمیت مسلح فورسز اور معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔