قوم کل یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور مضبوط دفاع کو یقینی بنایا جائے گا

قوم کل یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع یقینی بنایا جائے گا۔  1940 کو اس دن قرار داد لاہور منظور کی گئی تھی جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے علیحدہ وطن کا ایجنڈا طے کیا تھا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی اور ریاستی دارالحکومت  میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بڑی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن