افریقی ملک گھانا میں تیز رفتار مسافر بسوں کے درمیان ہول ناک تصادم کے نتیجے میں 60افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپوٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت سے 250میل دور کیٹامپو کے علاقے میں مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 60افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔دونوں بسوں میں مجموعی طور پر 100سے زائد مسافر سوار تھے، زیادہ تر ہلاکتیں تصادم کے بعد ایک بس میں آگ لگ جانے کے باعث ہوئیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کو بس سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔افریقی ملک گھانا میں روڈ حادثے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، روزانہ اوسطا 6 افراد گھانا میں روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار بن جاتے ہیں۔ ان حادثات کی وجہ گاڑیوں کی ناگفتہ بہ حالت کے علاوہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز اور بے ہنگم ٹریفک بھی ہے۔