حکومت صوبوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کررہی ہے : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان 

Mar 22, 2020 | 00:21

ویب ڈیسک

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت صوبوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کررہی ہے وزیراعظم کی طرف سے یقین دلاتی ہوں کہ موجودہ حالات میں سب متحد ہیں ,ہمیں ایک قوم بن کر دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم خطرے سے نمٹ سکتے ہیں. کورونا وائرس  کے بارے میں ہونے والی  ویڈیوکانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وباء کاملکرمقابلہ کیا جا سکتا ہے. صوبائی وزراء اطلاعات نے بھی ویڈیولنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔فردوس  عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا کوبروقت اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں .اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ موجودہ حالات میں میڈیا کو بھی سپورٹ چاہیے جبکہ صوبائی وزیر خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ ہم سب نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا ہے ۔اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے دو مزید کیس سامنے آئے ہیں ,صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 23 ہے ,تفتان سے آنے والے زائرین کے لیے ڈی آئی  خان میں دوقطرنطینہ سینٹرز بنائے گئے ہیں .فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کا تدارک کررہے ہیں۔ہمیں وباء کو شکست دینے تک سیاسی اختلافات اور مفادات کو بھولنا ہے, موجودہ حالات میں عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہی, لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے فیصلے کا اختیار صرف وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے,سماجی میل جول میں کمی سے وباء سے نمٹا جا سکتاہے۔

مزیدخبریں