بیجنگ (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ شی جن پنگ نے کہاکہ چین میںکورونا وائرس کی وباء بہت شدت سے پھیلی جس کا سامنا بہادری سے کیا گیا کیونکہ اس کا تعلق صرف چینی عوام کی صحت اور سلامتی ہی سے نہیں بلکہ پوری دنیا بھر کے انسانوں کی صحت عامہ کے تحفظ سے بھی ہے۔
چین نے کرونا کا مقابلہ بہادری سے کیا‘ صدر ینگ کی فون پر روسی ہم منصب سے گفتگو
Mar 22, 2020