عمران نیازی کا قرض 47 ہزار 600 ارب تک لے جانے کا فیصلہ خطرناک ہے: اسحاق ڈار

لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپنے یوٹرن سے مشہور عمران نیازی نے 50لاکھ گھر بنانے اور قوم کو ایک کروڑ نوکریاں دینے پر بھی یوٹرن لے لیا ہے، ان کے دور حکومت میں یہ قرضہ زیادہ سے 20ہزار ارب روپے تک جانا چاہیے تھا، عمران کابینہ نے گزشتہ ہفتے مالی سال 2020-2023کی بجٹ حکمت عملی میں یہ منظور ی دی ہے کہ اگر ان کی حکومت پانچ سال تک کی مدت پوری کرگئی تو وہ قرضوں کا حجم 47ہزار6سو ارب روپے تک لے جاکر چھوڑینگے جو قرضوں میں مجموعی طور پر 97فیصداضافہ ہے، اس سے ملک مکمل طور پر قرضوں میں ڈوب جائے گا۔ ہفتہ کو ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر بے پناہ تنقید کرتے تھے کہ یہ ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے اور تباہی ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...