بیجنگ(این این آئی)چین کے شہر ووہان میں پہلی بار کرونا وائرس سے خبردار کرنے والے چینی ڈاکٹر کو سزا دینے پر پولیس نے ڈاکٹر لی کے اہلخانہ سے معافی مانگ لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر لی، ووہان کے مرکزی ہسپتال میں آنکھوں کے ڈاکٹر کے طوپرکام کر رہے تھے، انہوں نے 30 دسمبر کو اپنے ساتھی ڈاکٹروں کوکرونا وائرس سے خبردار کیا تھا جس پر پولیس نے جنوری کے شروع میں افواہ پھیلانے کے الزام میں ڈ اکٹر سے پوچھ گچھ کی اور ان سے ایک خط پر دستخط کرائے جس میں یہ وعدہ لیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گے ورنہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر کا خدشہ درست ثابت ہوا جس پر ووہان پولیس نے تمام الزامات واپس لیتے ہوئے ڈاکٹر لی کے اہلخانہ سے معافی مانگ لی ہے، ڈاکٹر لی خود بھی فروری میں 34 سال کی عمر میں کورونا کا شکار ہو کر انتقال کرگئے تھے۔
چین: پولیس نے ڈاکٹر لی کے اہلخانہ سے معافی مانگ لی
Mar 22, 2020