اسلام آباد، وہاڑی، قصور، سیالکوٹ (اے پی پی، نمائندگان، نامہ نگاران) کشمور میں ٹرک کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سیالکوٹ میں 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم خاتون اور نوجوان جاں بحق ایک لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ وہاڑی میں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل روند دی۔ خاتون سمیت تین افراد جاں بحق 4 سالہ بچہ زخمی ہوگیا جبکہ قصور کے علاقہ میں ٹرالے نے موٹرسائیکل کچل دی جس سے دیور بھابھی موقع پر دم توڑ گئے۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ پکھی موڑ کے قریب وہاڑی سے اسلام آباد جانیوالی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ موٹر سائیکل سوار وہاڑی سے بوریوالا جارہے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتے کی صبح کشمور کے علاقے ملک لارو میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جان بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جان بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق گھوٹکی سے تھا۔ جبکہ سیالکوٹ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم خاتون اور نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ طارق کالونی کا شوکت اور شمیم بی بی موٹرسائیکل پر سوار ڈسکہ کی طرف آرہے تھے، موضع ڈلیووالی سٹاپ کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنیوالی تیزرفتار موٹرسائیکل جس کو شہروز چلارہا تھا نے زور دار ٹکر مار دی، نتیجہ میں دونوں موٹرسائیکلوں پر سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے، شوکت اور شمیم دم توڑ گئے جبکہ شہروز کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ قصور اور کوٹ رادھاکشن سے نمائندگان نوائے وقت کے مطابق ٹرالہ کی موٹرسائیکل ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دیور بھابھی جاں بحق ہوگئے۔ رائیونڈکارہائشی پچیس سالہ کرامت اور اس کی بھابی شہزادی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر سرائے چھنیہ جا رہے تھے۔ سامنے سے آنے والے تیزر فتار ٹرالہ نے انہیں کچل دیا، دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے، ٹرالے کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔
حادثات: کشمور4، وہاڑی میاں بیوی سمیت 3، قصور میں دیور بھائی جاں بحق
Mar 22, 2020