اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے پروگرام احساس کے تحت معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وفاقی دارالحکومت سے احساس موبائل لنگرز کا آغاز کیا۔ کرونا وائرس کے تدارک کے لیے جاری حکومتی ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ان موبائل لنگرز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ احسا س لنگر کا مقصد معاشرے کے غریب ترین اور پسماندہ طبقات بالخصوص دہاڑی دار مزدوروں کو کھانا فراہم کرنا ہے۔ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ساتھ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے احساس سیلانی موبائل لنگرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ موبائل لنگر کے ذریعے روزانہ1200 افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ یہ موبائل لنگر شہر کے مختلف مقامات بس اڈوں، ہسپتالوں فیکٹری ایریا اور ریلوے سٹیشن پر پیکٹ بندکھانا تقسیم کرے گا۔
کرونا: اسلام آباد میں غریبوں کیلئے احساس موبائل لنگر کا آغاز
Mar 22, 2020