اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئیسکو نے ہمیشہ وہ اقدامات اُٹھائے ہیں جو اُس کے ملازمین اور صارفین کے مفاد میں ہوں۔آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے تمام افسران کوہدایات جاری کی ہیں کے ملازمین کو کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیرکے تحت ماسک،قابل ترک دستانے(Disposable Gloves) اور سنیٹازر(Cenitizer) مہیا کیا جائیں اور اس کے علاوہ چیف نے معزز صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ شکایات کے اندراج کیلئے آئیسکو دفاتر میں آنے سے گریز کریں اور معلومات اور شکایات کے اندراج کیلئے بلوں پر دئیے گئے نمبرز،آئیسکو ہیلپ لائن118 یا آئیسکو چیف ایگزیکٹو کمپلینٹ اینڈمانیٹرنگ سیل نمبر 051-9252933-36 پررابطہ کریں تاکہ ضروری کاروائی بروقت عمل میں لائی جاسکے ۔
ملازمین کو کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیار کریں،آئسیکو چیف
Mar 22, 2020