اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی روک تھام اور اس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لیے کئے گئے اقدامات پر عوام کو حقائق سے آگاہ کرے۔ جس طرح کی ہنگامی صورتحال ہے اس طرح کے اقدامات نظر نہیں آرہا ہیں۔ صوبائی حکومت کو سندھ حکومت کے کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور پالیسیوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی کو گلگت بلتستان کو بند کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے ریلیف پیکیج کا بھی اعلان کرنا چاہیے بہت سے لوگ روزانہ کی بنیادوں پر مزدوری کرتے ہیں اور کام بند ہونے سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آے گی جس طرح سندھ حکومت نے ایک ماہ کا راشن مفت دینے کا اعلان کیا ہے اسی طرح صوبائی حکومت گلگت بلتستان بھی اعلان اور عملدرآمد کرے۔ لہذا وزیر اعلی غریب ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی بجائے اپنی تنخواہ اپنی کابینہ ممبران اسمبلی اور ان تمام ٹھکیداروں سے پیسے نکالیں جنہیں اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ناجائز فائدے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کی آج عوام کے لئے ان کی جیبوں سے پیسے نکالنے کا وقت آیا ہے۔