کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کے معروف ماہر امراضِ خون اور عمیر ثناء فائونڈیشن کے سرپرست ِ ڈاکٹر ثاقب انصاری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ملک میں جاری لاک ڈائون کی صورتحال برقرار رہی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تھیلے سیمیا کے مریضوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی حادثے کی صورت یا مریضوں کے آپریشن میں بھی خون کی ضرورت پڑتی ہے،مگر موجودہ صورتحال میں عطیہ خون کے رجحان میں انتہائی کمی واقع ہوگئی ہے،جس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور بڑے پیمانے پر خون عطیہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے مریض بچے جن کی زندگیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ماہ ایک بوتل خون کی ضرورت پڑتی ہے وہ اس صورتحال میں سخت اذیت کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یاسین آباد میں واقع عمیر ثناء فائونڈیشن میں کورونا وائرس کی وباء سے عطیہ خون کے رجحان میں پیدا ہونے والی کمی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عمیر ثناء فائونڈیشن کے