جڑانوالہ: ایران سے 35 زائرین کی آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں،کڑی نگرانی

Mar 22, 2020

جڑانوالہ (نما ئندہ نوا ئے وقت) ایران سے آئے 35 رکنی وفد کی اطلاع پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، وفد کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 382 گ ب کے رہائشی چند روز قبل ایران سے زیارات کرکے واپس گاؤں آئے تھے۔ ایران سے آئے ہوئے وفد کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور 35 ارکان پر مشتمل وفد کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں