اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ترکی کے صدر طیب اردگان نے ترک عوام کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اپنے پیغام میں احادیث کا حوالہ دیا۔ صدر اردگان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریمؐ نے اپنے زمانے میں لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ طاعون کی وبا والے علاقے میں سفر سے گریز کریں اور اس طرف نہ جائیں۔ ترک صدر نے حضرت عمر کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے شام کا سفر کرنا تھا لیکن انھیں بتایا گیا کہ وہاں وبا پھیل گئی ہے تو انھوں نے سفر کا ارادہ ترک کر دیا۔ ایک صحابی نے ان سے پوچھا کہ آپ اللہ کی تقدیر سے بھاگ رہے ہیں تو حضرت عمر نے جواباً بتایا کہ میں ایک تقدیر سے بھاگ کر دوسری کی طرف جا رہا ہوں۔
نبی کریم ؐ نے لوگوں کو طاعون والے علاقے کے سفر سے روکا تھا: اردگان‘ پیغام میں احادیث کا حوالہ
Mar 22, 2020