پشاور(بیورو رپورٹ)ایڈمنسٹریٹرٹائون ٹوپشاور قدیرنصیرکی ہدایت پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے افرادکے خلاف چھٹی کے روز بڑے پیمانے پرآپریشن کرتے ہوئے ورسک روڈ، چارسدہ روڈاوردیگرعلاقوں میں 50 سے زائدحجام، حمام،ریسٹورنٹس اوربیوٹی پارلرزکوسیل کردیاگیاہے،جبکہ ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ریگولیشن آفیسرٹائون ٹوانورسادات نے ڈیمالیشنگ اورانجینئرنگ برانچ کے اہلکاروں کے ہمراہ کوروناوائرس کے پیش نظرحکومت کے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے افرادکیخلاف گرینڈآپریشن کیا،اس موقع پرورسک روڈ،چارسدہ روڈ،لنڈی سڑک،ناگمان اورملحقہ علاقوں میںکارروائیوں کے دوران 55ریسٹورنٹس،حجام،حمام،بیوٹی پارلرز،پیزاساپس اورباڈی بلدنگ کلب سیل کئے،جبکہ ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادیاہے،ایڈمنسٹریٹرٹائون قدیرنصیرنے موجودہ حالات میں عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مشکل میں حکومت کاساتھ دے کرکوروناجیسے موضی مرض پرقابوپانے میں مددکی جائے۔