کراچی (اسٹاف رپورٹر)کھارادر پولیس کا کیمیکل گودام پر چھاپہ‘ چھاپے کے دوران ناجائز منافع خور گرفتار‘ گودام سے بھاری مقدار میں سینیٹائزر میں استعمال ہونے والا کیمیکل برآمد ‘ گرفتار ملزمان میں زبیر احمد، محمد علی، بلال آفتاب اور حذیفہ شامل ہیں‘ملزمان سینیٹائزر میں استعمال ہونے والا کیمیکل مہنگے داموں فروخت کررہے تھے۔