مانچسٹر( نمائندہ خصوصی)سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادرکی مسلم لیگی رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے گھر آمد رہائی پر مبارکباددی ۔شاہ غلام کا کہنا تھا کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق جیسے کارکن لیڈر بہت کم ملتے ہیں ان کی قدر کرنی چاہئے انہوں نے دلیری کے ساتھ جیل گزاری اور ہمیشہ ہی مشکل ترین حالات میں میاں برادران کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ہم سب کو ان جیسے سیاسی کارکنان کی دلی قدر کرنے کے ساتھ انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ملاقات میں سابق صوبائی وزیر سلمان رفیق اور مسلم لیگی رہنما سید نصیب اللہ گردیزی اور سیدجہانگیر شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد سپیکر بر طانیہ سے آئے ہوئے سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان یو کے یورپ چودھری عارف پندھیر کے گھر آمد اور ملاقات کی۔ عالمی سطح پر کرونا وائرس سے پھیلے خوف اور پاکستان کے مثبت تشخص کے بارے میں میڈیا کے کردار بارے تفصیلی بات چیت بھی کی۔
سپیکر آزاد جموں کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادرکی لاہور آمد،خواجہ برادران کو رہائی پر مبارکباد
Mar 22, 2020