روم (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 793 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایک ہی دن دنیا کے کسی بھی ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اٹلی میں اب تک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4825 ہو گئی مزید 6500 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرین کی تعداد 53500 سے تجاوز کر گئی۔
کرونا: اٹلی میں ایک ہی روز دنیا بھر سے زیادہ 793 ہلاکتیں
Mar 22, 2020