سکھر قرنطینہ کے اندر زائرین ، باہر رضاکاروں کا احتجاج

سکھر (نیٹ نیوز) سکھر کی لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تفتان سے لا کر رکھے گئے 1065 سے زائد زائرین نے اس وقت بلاکس سے نکل کر احتجاج کرنا شروع کر دیا جب سینٹر کی انتظامیہ نے ایس او پی کو فالو نہ کرنے پر وہاں پر متعین رضاکاروں کو باہر نکال دیا، جس پر زائرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قید کر کے رکھا گیا ہے۔ سہولیات دی نہیں گئی ہیں مگر دعوے کیے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف قرنطینہ سینٹر کے باہر رضاکاروں نے بھی مظاہرہ کیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی سی سکھر رانا عدیل و دیگر انتظامی افسران نے پہنچ کر زائرین کے ساتھ مذاکرات کیے تاہم زائرین اور رضاکاروں نے احتجاج ختم نہ کیا جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر علمائے کرام کو طلب کیا جنہوں نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور زائرین کو واپس بلاکس میں منتقل کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سینٹر میں جو رضاکار تعینات تھے وہ زائرین سے ملاقاتیں بڑھا رہے تھے۔ انتظامیہ نے زائرین کے احتجاج کے بعد قرنطینہ سینٹر کے اندر اور باہر انتظامات مزید سخت کر دیئے، پولیس و رینجرز کی نفری بھی بڑھا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...