کرونا: لاہور ہائیکورٹ نے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی، جسٹس امیر بھٹی فوکل پرسن مقرر

Mar 22, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے عدالتوں میں کرونا وائرس سے بچائو کے اقدامات کرتے ہوئے کرائسس مینجمنٹ کمیٹی قائم کر دی۔ جسٹس محمد امیر بھٹی کمیٹی کے فوکل پرسن ، جسٹس عاطر محمود اور جسٹس اسجد جاوید گھرال کمیٹی کے رکن ہوں گے۔کمیٹی میں سیشن جج لاہور اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔کمیٹی کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ پنجاب بھر کی عدالتوں، وکلائ، سائلین کیلئے محفوظ ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔کمیٹی کا اجلاس 24 مارچ کو جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں ہو گا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پرائمری، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اور آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں