لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے فار میسیوں پر5 ہزار سینیٹائزر آدھی قیمت پر فراہم کر دیئے

Mar 22, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پانچ ہزار سینی ٹائزر ز تیارکروا کر فارمیسیز کو آدھی قیمت پر فروخت کے لیے دے دئیے ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ چند روز قبل پیکجز ڈی آئی سی کیمیکل سے تین ٹن میٹریل پکڑا گیا تھا۔ اس میٹریل کو ویل شائر فارما کو سینی ٹائزر تیار کرنے کے لیے دیا گیا تھا ہر سینی ٹائزر کی بوتل 120 ملی لیٹر ہے۔ ویل شائر کمپنی نے اس کو ویل کلین کے برانڈ کے نام سے تیار کیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ ابتدائی طور پر 5000 سینی ٹائزر زتیار کر کے فارمیسز کو دے دئیے گے ہیں جن علاقوں سے قلت رپورٹ ہورہی ہے وہاں ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فارمیسیز کا ویل شائر سے ڈائریکٹ رابطہ بھی کروایا جا رہا ہے۔ رابطہ کا مقصد مڈل مین کے کردار کو ختم کر کے قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے۔

مزیدخبریں