نوجوان خود کو کرونا وائرس سے محفوظ نہ سمجھیں، عالمی ادارہ صحت

Mar 22, 2020

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے واضح کیا ہے کہ معمر افراد کی طرح نوجوان بھی اس مہلک مرض کرونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ کرونا انفیکشن معمر افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ اس لیے صحت مند افراد اور نوجوان کرونا سے متاثرہ افراد سے گھلنے ملنے سے گریز کریں۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانم گیبریوس نے کہا کہ کرونا سے اب تک دو لاکھ 10 ہزار افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے نو ہزار افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں