کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج کل کورونا وائرس وبا پھیل چکی ہے جس میں پوری دنیا مبتلا ہے۔ پہلا کیس کورونا وائرس کا دنیا میں23 جنوری 2020 کو چین میں 265 کیسز کی مثبت رپورٹ سے سامنا آیا۔ اور انھوں نے پہلے دن ہی اپنی ٹیسٹنگ فیسلٹی بنالی اور ٹیسٹنگ کرنا شروع کردی۔ 7 مارچ 2020 کو 44 دنوں میں دنیا کے اندر ان کیسز کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی اور اسکے بعد 18 مارچ 2020 تک 11 دنوں کے درمیان یہ تعداد دو لاکھ سے زائد تک پہنچ چکی تھی۔ گزشتہ روز تک 2 لاکھ 73 ہزار تک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وقت میں آپ مخاطب ہوں تو 2 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئے ہیں جس طرح کے حالات چل رہے ہیں تو یہ تعداد آج رات تک تین لاکھ سے تجاوز کرجائے گا اور دو لاکھ سے تین لاکھ تک ہونے میں چار دن لگے۔ اسی رفتار سے پاکستان کے اندر پہلا کیس 26 تاریخ کو ہوا جو مسلسل بڑھتے جارہیں۔ کراچی سمیت حیدرآباد میں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ان میں سے 42 کیس باہر سے منتقل ہوئے ہیں جبکہ 60 کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں اور یہی 60 افراد اگر پہلے دن سے ہی اپنے سماجی روابط نہ رکھتے تو وائرس پھیلتا ہی نہیں۔ اگر آپ کو سانس لینے میں زیادہ تکلیف ہورہی ہو یا پھر کوئی دیگر علامات ہوں تو آپ کو ان نمبرز پر رابطہ کرنا ہے۔ کمشنر آفیس کراچی میں ہمارا ایک کنٹرول روم ہے جسکا نمبر ہے، 99204452، 99206565 اور موبائل نمبر: 0316111712۔ ان نمبرز پر تب ہی رابطہ کریں جب آپ میں اس وائرس کے علامات ہوں اور آپ کا کسی ایسے شخص سے رابطہ ہوا ہو جو باہر سے آیا ہویا پھر خود باہر سے آیا ہو۔بصورت دیگر آپ خود کو اپنے گھر میں آئسولیٹ کریں یہی اسکا سب سے بہترین علاج ہے۔
پہلے دن سے سماجی روابط نہ رکھتے تو کورونا وائرس پھیلتا ہی نہیں: وزیراعلیٰ سندھ
Mar 22, 2020