اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال2019-20ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک مختص بجٹ کی66.57 فیصد کے مساوی فنڈز کا اجراء کیا جاچکا ہے۔ مالی سال میں466.68 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے اعدادوشمارکے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت جاری کئے گئے مجموعی فنڈز میں92.74 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔