اسلام آباد (اے پی پی) فروری2020ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں10.56فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق فروری2020ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم23.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری2019 ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات سے 21.5 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری2020ء کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 2.3 ملین ڈالر یعنی10.56فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔