فیصل آباد (آئی این پی )مختلف واقعات میں2افراد جاں بحق تفصیل کے مطا بق پہلا واقعہ پینسرہ کے قریب پیش آیا یہان نامعلوم افراد نے ٹرک ڈرا ئیور پر فا ئرنگ کر دی ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا حادثے کے نتیجہ میں زخمی ٹرک ڈرا ئیور 30سالہ آصف موقہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کلینر 35سالہ ریاض زخمی ہو گیا پو لیس نے نعش ہسپتال منتقل کر دی دوسرے واقعہ نواحی گا ئوں 53گ ب میں پیش آیا یہاں دوران لڑا ئی ملزمان کا می ،تنویر اور ریحان نے فا ئر نگ کر دی فا ئرنگ کی زد میں آکر انتظار نامی شخص شدید زخمی ہو گیا اور موقعہ پر ہی دم توڑ گیا۔